پٹنہ31دسمبر(آئی این ایس انڈیا)نیاسال شروع ہوتے ہی، ہائی وے پر پڑنے والے تمام ٹول پلازہ تقریبا پوری طرح سے آٹو میٹیڈ ہوجائیں گے۔
ٹول پلازہ پر ہونے والا ٹول کلیکشن 1 جنوری 2021 سے فاسٹیگ کے ذریعے ہی ہوگا۔ فاسٹیگ الیکٹرانک ٹول کلیکشنکی ٹیکنالوجی ہے، جس میں ریڈیو فریکوینسی آئیڈنٹی فکیشن استعمال ہوتا ہے۔ فاسٹیگ کو بھی پری پیڈ کارڈ کی طرح ریچارج کرنا پڑتا ہے۔
ریچارج کے لئے،ایئرٹیل پیمنٹ بینک سمیت دیگربینکنگ سیکٹر کمپنیوں نے اس کے لئے صارفین کوسہولت فراہم کرنا شروع کردی ہے۔ فاسٹیگ کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے، کمپنیاں کیش بیک جیسے پرکشش آفرز بھی پیش کر رہی ہیں۔ائیرٹیل پیمنٹ بینک نے اہتمام کیا ہے کہ صارفین ایئرٹیل تھینکس ایپ کے بینک سیکشن میں صرف چند کلکس میں فاسٹیگ خرید سکتے ہیں۔
ایئرٹیل پیمنٹس بینک ایپ کے ذریعہ کی جانے والی فاسٹیگ خریداری پر 50 روپے کا کیش بیک کا خصوصی فائدہ دے رہا ہے۔ کیش لیس ادائیگیوں کو فروغ دینے اور اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مختلف مقبول خدمات پیش کرنے کی کوشش میں، ایئرٹیل پیمنٹس بینک نے فاسٹیگ کی فراہمی کے لئے این پی سی آئی کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔
ایئرٹیل پیمنٹس بینک کی اس سہولت سے ہندوستان میں ایک کثیر جہتی ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو تقویت ملے گی۔فاسٹیگ کی چپ اسٹیکر کی شکل میں گاڑی کی ونڈ اسکرین پرلگا ہوتا ہے۔ جیسے ہی گاڑی ٹول پلازہ سے ہوکرگزرتی ہے تو، ٹول پلازہ پر موجود سینسر ریڈیو فریکوینسی آئیڈنٹی فکیشن کی مدد سے اس چپ کو ریڈ کرتا ہے اور مقررہ رقم خود بخود اس ٹول پلازہ کے مطابق کٹ جاتی ہے۔
اس عمل میں زیادہ وقت نہیں لگتا ہے، اس کافائدہ یہ ہوگا کہ ٹول پرگاڑیوں کو زیادہ دیرتک نہیں رکنا پڑے گا اور اس سے بار بار ٹریفک جام کی پریشانی بھی کم ہوجائے گی۔